بہرائچ ،3اکتوبر( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے بہرائچ میں قومی ہائی وے پر گزشتہ جمعہ کو تیز رفتار پرائیویٹ بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ ہوا۔ موٹر سائیکل سوار چار نوجوانوں میں سے تین نے موقع پر ہی ڈوم توڑ دیا جبکہ چوتھے جوان کو کافی چوٹ لگی تھی ؛ لیکن زخمی کی اسپتال لے جاتے ہوئے موت واقع ہوگئی ۔ نان پاڑہ کوتوالی کے تحت واقع اگیاگاؤں کے رہائشی ویریندر (26)ضیاء الدین(22)منیر (20) اورچکنیا گاؤں کے رہائشی دلیپ(25)صبح 11 بجے موٹر سائیکل سے روپئی ڈیہہ جا رہے تھے۔ موٹر سائیکل سوار جیسے ہی روپئی ڈیہہ یہائی وے کے قریب ملنگ پورا گاؤں کے قریب پہنچے تو سامنے سے تیز رفتار آرہی بسHP11A5090 نے بائیک کو ٹھوکر مار دی ۔حادثے کے بعد منیر اور دلیپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ضیاء الدین نام کا جوان ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ حادثہ میں زخمی ویریند نامی نوجوان کو پولیس نے ضلع ہسپتال میں داخل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت واقع ہوگئی ۔ حادثے کے بعد پولس نے موقعہ واردات سے موٹر سائیکل اور بس کواپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ موٹر سائیکل اور بس کے درمیان تصادم کے متعلق کوتوالی این شکلا نے بتایا کہ بس ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور مہلوکین کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیاہے ۔